ضعیف شخص کی تذلیل پر عمرکوٹ کی تحصیل پتھورو کے مختیار کار لیاقت راجپوت معطل

ضعیف شخص کی تذلیل پر عمرکوٹ کی تحصیل پتھورو کے مختیار کار لیاقت راجپوت معطل
ضعیف شخص کی تذلیل پر عمرکوٹ کی تحصیل پتھورو کے مختیار کار لیاقت راجپوت معطل

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  ) عمرکوٹ ضلع کی تحصیل پتھورو کے مختیار کار لیاقت راجپوت کےخلاف سیکرٹری ریونیو بورڈ کا ایکشن،  بارش سے متاثرہ شخص کی تذلیل کرنے پر مختیارکار پتھورولیاقت راجپوت  معطل،ریونیو بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع کی تحصیل پتھورو میں بارش زدگان متاثرین میں مختیارکار پتھورو کےدفتر میں متاثرین میں راشن بیگ تقسیم کیےجارہے تھے کہ اس دوران ایک ضعیف شخص لیموں شر  کی تذلیل کی اور بوڑھے لیموں سے راشن بھی چھین لیا ۔ ضعیف العمر شخص لیموں شر کی تذلیل کرنے کا سیکریٹری ریونیو بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے مختیارکار پتھورو کو معطل کرکے ریونیو بورڈ میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری اور محسن امیر چانڈیو کو مختیار کار پتھورو مقرر کردیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -