سارو گنگولی بھی متعصب نکلے، اپنی تصویر میں شامل پاکستانی کھلاڑی کی تصویر کیساتھ کیا حرکت کی؟ 

سارو گنگولی بھی متعصب نکلے، اپنی تصویر میں شامل پاکستانی کھلاڑی کی تصویر ...
سارو گنگولی بھی متعصب نکلے، اپنی تصویر میں شامل پاکستانی کھلاڑی کی تصویر کیساتھ کیا حرکت کی؟ 
کیپشن:    سورس:   InstaGram

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی بھی متعصب نکلے جنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس میں شامل پاکستانی کھلاڑی کی تصویر کو دھنددلا کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گنگولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آفیشلز کے ہمراہ شارجہ گراﺅنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی مگر عقب میں موجود پاکستانی پلیئرز کی ایک تصویر کو دھندلا دیا حالانکہ خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں اور کئی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ان کی دوستی بھی ہے۔ 

View this post on Instagram
Famous Sharjah stadium all set to host IPL 2020

A post shared by SOURAV GANGULY (@souravganguly) on

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کے علاوہ سابق کرکٹرز گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ بھی پاکستان اور پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے تعصب بھرے جذبات رکھتے ہیں۔ گوتم گمبھیر بالخصوص شاہد خان آفریدی کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کیخلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جبکہ وریندر سہواگ شعیب اختر سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 

مزید :

کھیل -