پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار باکسنگ کا میگا ایونٹ ایک بار پھر سجنے کو تیار، یہ شو کہاں اور کس تاریخ کو ہو گا؟ شائقین کیلئے خوشخبری آ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار باکسنگ کا میگا ایونٹ ایک بار ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار باکسنگ کا میگا ایونٹ ایک بار پھر سجنے کو تیار، یہ شو کہاں اور کس تاریخ کو ہو گا؟ شائقین کیلئے خوشخبری آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والا باکسنگ کا میگا ایونٹ ایک بار پھر سجنے کیلئے تیار ہے جس کا میلہ عامر خان باکسنگ ہال میں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں 3 اکتوبر کو ایونٹ ہو گا، برطانوی باکسرعامر خان باکسنگ رنگ سجائیں گے جس کیلئے تیاریاں بھی تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں۔ باکسنگ شوپاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال میں ہو گا، ایونٹ میں پروفیشنل باکسرعثمان وزیر بھی بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

باکسرآصف ہزارہ، ایشن بوائے جونیئر ظہور عباس اور کامران وہاب بھی میلے کا حصہ ہوں گے، ایونٹ کورونا کے باعث6 ماہ تاخیر سے شروع ہورہا ہے اور وباءکے باعث شو دیکھنے کیلئے شائقین کو ایس او پیز کو مد نظر بھی رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے ساتھ باکسنگ بھی بہت مقبول کھیل ہے جس کے پاکستان میں فروغ کیلئے عامر خان اپنی تمام ترکاوشیں بروئے کار لارہے ہیں، ملکی تاریخ کا پہلا اور بڑا باکسنگ میلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید :

کھیل -