آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے پر 9 افراد گرفتار، یہ کس ملک سے گرفتار ہوئے اور کتنی رقم برآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے پر 9 افراد ...
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے پر 9 افراد گرفتار، یہ کس ملک سے گرفتار ہوئے اور کتنی رقم برآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے والے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان میں جے پور پولیس کمشنر نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ون ڈے میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے والے ملزموں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے 7 کروڑ روپے کا حساب بھی ملا ہے جبکہ کارروائی کے دوران تین موٹرسائیکل، چار سکوٹی اور ایک کار بھی ضبط کی گئی۔ 

ایڈیشنل کمشنر کے مطابق آن لائن سٹہ لگانے پر دو لیپ ٹاپ، 13 موبائل فون، 3 ایل ای ڈی، ایک ہارڈ ڈسک، چارجر، وائی فائی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات کے باپ بیٹے کی جانب سے یہ پورا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا، راجستھان پولیس تحقیقات کررہی ہے جن لوگوں کے نام سامنے آ رہے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ جے پور میں کئی برسوں میں سٹے کے خلاف اب تک کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے والی ہے جس کے باعث پولیس نے سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -