امن و امان اجلاس، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کو سی سی پی او عمر شیخ کے حوالے سے کیا حکم دیاہے ؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

امن و امان اجلاس، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کو سی سی ...
امن و امان اجلاس، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کو سی سی پی او عمر شیخ کے حوالے سے کیا حکم دیاہے ؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا جس دوران ان کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، شہزاد اکبر، شفقت محمود اور فیصل واوڈا سمیت دیگر حکومتی نمائندے شریک ہوئے ، اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے اور سی سی پی او کو لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کیلئے اپنی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ قبضہ گروپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

سی سی پی او عمر شیخ نے بتایا کہ تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ میں ٹھیک ہو رہاہوں ، پولیس کو ٹھیک کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد افسران اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں بھی لگوائی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کیلئے علیحدہ ٹیم تشکیل دی ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور سی سی پی او بات کرتے رہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خامو ش رہے ۔اجلاس کے دوران عمران خان نے سی سی پی او کو اپنی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -