”مجھ پر بلا وجہ تنقید کی جا رہی ہے لیکن۔۔۔“ وسیم خان نے ناقدین کو جواب دیدیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ میری ذات پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے لیکن مثبت تنقید کا کبھی برا نہیں مانوں گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہﺅے وسیم خان نے کہا کہ پالیسی پر تنقیدضرور کریں لیکن ذات پر نہیں، مجھ پر بلاوجہ تنقیدکی گئی اور تنخواہ کے معاملے کو بار بار اچھالا گیا، ذاتی تنقیدکی جاتی ہے جس سے دکھ ہوتاہے، باہر والا کہہ کر میری ذات پرتنقیدکی گئی، فیملی والے ایسے بیانات دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی پر یا ڈیلیور نہیں کرسکا تو تنقیدضرور کریں، پالیسی پر تنقیدضرور کریں لیکن ذات پر نہیں اگر مثبت تنقیدکی گئی تو کبھی برا نہیں مانوں گا۔ میں پاکستان کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور کوشش کرتا رہوں گا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کااعلان کر چکے ہیں، کورونا کے باوجود پی سی بی کام کر رہا ہے۔