قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے کس چیز کی تیاری ہو گی؟ وہاب ریاض نے بتا دیا

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے کس چیز کی تیاری ہو گی؟ وہاب ریاض نے بتا دیا
قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے کس چیز کی تیاری ہو گی؟ وہاب ریاض نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری کا اچھا موقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے چیمپین کا فیصلہ میدان میں کرنے کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے علاوہ چھٹے ایڈیشن کی تیاری کا بھی بہترین موقع ہے۔ 

دوسری جانب کامران اکمل غیرملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد کیلئے بھی پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ حیدر علی کا فی الحاال کسی سے موازنہ مت کیا جائے کیونکہ وہ ابھی نوجوان ہیں اور انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ موازنہ کئے جانے سے دباﺅ میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

مزید :

کھیل -