اسلام آبادہائیکورٹ نے بیٹیوں سے زیادتی کرنےوالے درندہ صفت باپ کی درخواست ضمانت مسترد کردی 

اسلام آبادہائیکورٹ نے بیٹیوں سے زیادتی کرنےوالے درندہ صفت باپ کی درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے بیٹیوں سے زیادتی کرنےوالے درندہ صفت باپ کی درخواست ضمانت مسترد کردی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بیٹیوں سے زیادتی کرنےوالے درندہ صفت باپ کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے مدعی والدہ کی صلح کے باوجود ضمانت مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ جہانزیب کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،پولیس نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا یہ گھناﺅنا جرم کرنے والا ضمانت کا مستحق ہے ،عدالت نے بیٹیوں سے زیادتی کرنےوالے درندہ صفت باپ کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے مدعی والدہ کی صلح کے باوجود ضمانت مسترد کردی ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سفاک شخص کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -