پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش جاری، لاہور میں ٹرائلز کب ہوں گے؟ نوجوانوں کیلئے اہم خبر

پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش جاری، لاہور میں ٹرائلز کب ہوں ...
پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش جاری، لاہور میں ٹرائلز کب ہوں گے؟ نوجوانوں کیلئے اہم خبر
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش جاری ہے اور پہلے مرحلے میں 300 سے زائد کرکٹرز ٹرائلز میں شریک ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے چار مقامات پر ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ہونے والے ٹرائلز میں 300 سے زائد کرکٹرز شریک ہوئے جبکہ اس دوران کورونا وائرس کے ضابطہ کار کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور سپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے چاروں مقامات پر ٹرائلز لئے، اگلے مرحلے میں منگل کو لاہور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا اور دیگر شہروں میں بھی ٹرائلز کے بعد شارٹ لسٹ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور سب سے باصلاحیت کرکٹر کو پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی ایمرجنگ کیٹیگری میں موقع دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -