”انگلش کاﺅنٹی کھیلتے ہوئے مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا“ رانا نوید الحسن نے افسوسناک انکشاف کر دیا

”انگلش کاﺅنٹی کھیلتے ہوئے مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا“ رانا نوید ...
”انگلش کاﺅنٹی کھیلتے ہوئے مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا“ رانا نوید الحسن نے افسوسناک انکشاف کر دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر رانا نوید الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے انہیں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باﺅلر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ 2008ءاور 2009ءمیں یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہوم کراؤڈ نے نسلی منافرت پر مبنی جملے کسے اور تمسخر کا نشانہ بنایا، میں عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کیونکہ مجھے بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستانی نژاد سپنر عظیم رفیق نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ یارکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے امتیازی سلوک سے تنگ آکر خودکشی کا سوچنے لگا تھا۔

مزید :

کھیل -