”اب یہ کام بالکل نہیں ہو سکتا“ وزیراعظم نے سابق اور موجودہ کرکٹ کپتانوں کو صاف انکار کر دیا

”اب یہ کام بالکل نہیں ہو سکتا“ وزیراعظم نے سابق اور موجودہ کرکٹ کپتانوں کو ...
”اب یہ کام بالکل نہیں ہو سکتا“ وزیراعظم نے سابق اور موجودہ کرکٹ کپتانوں کو صاف انکار کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مصباح الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کپتانوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے سے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ سابق اور موجودہ کپتان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بہت سارے کرکٹرز بے روزگار ہوئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل کرکٹ سب سے بہترین ڈومیسٹک سٹرکچر ہے ، پرانا ڈومیسٹک سٹرکچر ختم ہونے سے پیدا مشکلات کا اندازہ ہے لیکن کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا نظام ہی واحد حل ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ جب نظام بدلتا ہے تو فوراً نتائج نہیں آتے اور مشکلات بھی پیدا ہوتی ہیں لیکن آپ دیکھیں گے کہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا اور میرٹ کا بول بالا ہو گا، بڑی مشکلوں سے حفیظ، مصباح اور اظہر کو سمجھایا ہے کہ جب نظام تبدیل ہوتا ہے تو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو سسٹم اب متعارف کرایا گیا ہے اس سے آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کرکٹ بہت ترقی کرے گی۔ 

مزید :

کھیل -