ملک عامر سلام مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر منتخب 

ملک عامر سلام مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر منتخب 
ملک عامر سلام مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر منتخب 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات میں ملک عامر سلام ایک بار پھر نائب صدر منتخب ہوگئے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی)   کے سالانہ انتخابات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے۔ ووٹنگ میں ایم اے پی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی - نئے سال کیلئے خالی ہونے والی دو نشستوں پر نئے اراکین کا انتخاب ہوا- تین امیدواروں میں مقابلہ ہوا اور حتمی نتائج کے مطابق احمد شعیب خان اور عمر چوہدری نئے رکن منتخب ہوئے- کونسل نمبرز کے انتخاب کے بعد اگلے سال کیلئے MAP کے نئے عہدیداروں کا بھی انتخاب ہوا جس میں ملک عامر سلام نائب صدر، حمیرا شازیہ سیکرٹری اور نور اللہ خزانچی منتخب ہوئے –

اس سے قبل سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس میں جوائنٹ سیکرٹری حمیرا شازیہ نے ایجنڈا پیش کیا- نائب صدر ملک عامر سلام نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کی اور ریٹائر ہونے والے اراکین سمیت کونسل اور MAP اراکین کا بھر پور تعاون اور شاندار کارکردگی پر شکریہ ادا کیا-  خزانچی محمد صہیب نے گزشتہ سال کے حسابات اور آڈٹ رپورٹ پیش کی جن کی منظوری متفقہ طور پر کی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -