ایف اے ٹی ایف ترمیمی بل پر ووٹنگ، حکومت کے 22 مگر اپوزیشن کے کتنے ووٹ غائب ہوگئے؟ ایوان میں ہنگامہ

ایف اے ٹی ایف ترمیمی بل پر ووٹنگ، حکومت کے 22 مگر اپوزیشن کے کتنے ووٹ غائب ...
ایف اے ٹی ایف ترمیمی بل پر ووٹنگ، حکومت کے 22 مگر اپوزیشن کے کتنے ووٹ غائب ہوگئے؟ ایوان میں ہنگامہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف اے ٹی ایف ترمیمی بل کی شق وار منظوری کی تحریک ووٹنگ کے بعد منظور ہوگئی۔

اپوزیشن کی جانب سے ایف اے ٹی ایف ترمیمی بل کی شق وار منظوری پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ۔ ووٹنگ ہوئی تو حکومت کو 200 اور اپوزیشن کو 190 ووٹ ملے اور تحریک منظور ہوگئی۔ نتائج  سامنے آنے پر انکشاف ہوا کہ ڈالے گئے ووٹوں میں سے 54 ووٹ غائب ہیں جن میں سے 22 حکومت کے اور 32 اپوزیشن کے ہیں۔

ووٹ غائب ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ کیا جارہا ہے اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -