کس آدمی میں لیڈروں والی صلاحیتیں ہیں، گوگل صرف 5 منٹ میں کیسے جانچ لیتا ہے؟ آپ بھی جانئے

کس آدمی میں لیڈروں والی صلاحیتیں ہیں، گوگل صرف 5 منٹ میں کیسے جانچ لیتا ہے؟ آپ ...
کس آدمی میں لیڈروں والی صلاحیتیں ہیں، گوگل صرف 5 منٹ میں کیسے جانچ لیتا ہے؟ آپ بھی جانئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے لیڈر ہی بڑی کمپنیاں بناتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کمپنیوں کو یہ کیسے معلوم ہو کہ ان کے کون سے ورکر میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں؟ٹیکنالوجی کے میدان کی بے تاج بادشاہ کمپنی ’گوگل‘ نے کڑی تحقیق کے بعد ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس سے وہ صرف 5منٹ میں معلوم کر لیتی ہے کہ اس کا کون سا ورکر قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہے۔

ویب سائٹ inc.comکے مطابق گوگل نے اس تحقیق میں پہلے اپنے ٹیم منیجرز کے بنیادی رویوں کی پہچان کی اور پھر ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک سوال نامہ ترتیب دیا۔ اس میں کل 13سوالات ہیں جو کسی بھی شخص سے پوچھ کر اس کے ٹیم منیجر کی قائدانہ صلاحیتوں کو پرکھا جا سکتا ہے۔گوگل کی طرف سے ہر ٹیم کے ورکر سے یہ سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ورکرز کو 1سے 5کے درمیان نمبر دے کر ریٹ کرنا ہوتا ہے۔ یہاں 1کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سوال سے بالکل متفق ہیں اور 5کا مطلب ہے کہ وہ بالکل اس سوال سے متفق نہیں ہیں۔ یہ سوالات مندرجہ ذیل ہیں:۔

1: میرا منیجر مجھے قابل عمل فیڈ بیک دیتا ہے جس سے مجھے اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

2: میرا منیجر غیرضروری تفصیل میں نہیں جاتا، جو ہمارے لیول سے غیرمتعلقہ ہوں اور کسی دوسرے لیول پر ہینڈل کی جانی ہوں۔

3:میرا منیجرذاتی حیثیت میں میرا لحاظ کرتا ہے۔

4: میرے منیجر کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں جو بھی نقطہ نظر اپنی ٹیم کے سامنے رکھوں وہ اسے وقعت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، خواہ وہ اس کے اپنے نقطہ نظر سے مختلف ہی کیوں نہ ہو۔

5: میرا منیجر ٹیم کی توجہ ترجیحی نتائج یا ٹارگٹس پر مرکوز رکھتا ہے۔

6: میرا منیجر باقاعدگی کے ساتھ اپنے سینئر لیڈرز سے ملنے والی متعلقہ معلومات اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

7: گزشتہ 6ماہ کے دوران میرا منیجر کم از کم ایک بار کیریئر ڈویلپمنٹ کے متعلق میرے ساتھ معنی خیز مباحثہ کر چکا ہے۔

8: میرا منیجر ٹیم کو ان کے ٹارگٹس اور مقاصد سے واضح طور پر آگاہ کرتا ہے۔

9: میرے منیجر میں تکنیکی مہارتیں ہیں (مثال کے طور پر ٹیکنالوجی میں کوڈنگ، بین الاقوامی کاروبار میں سیلنگ، فنانس میں اکاﺅنٹنگ وغیرہ) جن سے مجھے منظم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

10: میں اپنے منیجر کی دوسرے گوگلرز (Googlers)سے سفارش کروں گا۔

11: میں اپنے منیجر کی بطور منیجر مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

ان 11سوالوں کے بعد گوگل اپنے ملازمین سے 2مزید سوالات پوچھتا ہے کہ

1: کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارا منیجر اسی طرح کام کرتا رہے، جس طرح وہ کر رہا ہے؟

2: تم اپنے منیجر میں کون سی تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہو؟

رپورٹ کے مطابق ان سوالات کے ورکرز کی طرف سے جو جوابات ملتے ہیں، ان کے ذریعے کسی بھی ٹیم منیجر کی کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کو محض 5منٹ میں گوگل پرکھ لیتی ہے جس سے کمپنی کو اپنی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -