وقف املاک بل 2020  کثرت رائے سےمنظور، حق اور مخالفت میں کتنے ووٹ پڑے؟ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے ہنگامہ خیز خبر آگئی

 وقف املاک بل 2020  کثرت رائے سےمنظور، حق اور مخالفت میں کتنے ووٹ پڑے؟ ...
 وقف املاک بل 2020  کثرت رائے سےمنظور، حق اور مخالفت میں کتنے ووٹ پڑے؟ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے ہنگامہ خیز خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وقف املاک بل 2020 کو  کثرت رائے سےمنظور کر لیا گیا ہے،بل کی حمایت میں 200 جبکہ مخالفت میں 190 ووٹ پڑے،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ ، پارلیمنٹ کا ہنگامہ خیز  مشترکہ اجلاس میں جاری ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کررہے ہیں ۔ وقف املاک بل 2020کی تحریک شروع کرنے کے حق میں 200اور مخالفت میں 190ووٹ آئے جس کے بعد سپیکر اسد قیصر نے بل کی شق وار منظوری کے لیے تحریک شروع کرنے کے عمل کا آغاز کیا۔ اپوزیشن نے وقف املاک بل کی شق وار منظوری کی تحریک کی سختی سے مخالفت کی، اپوزیشن اراکین اپنے بینچوں پر کھڑے ہوگئے اوربل کی شق وار منظوری کے عمل کے خلاف نعرے بازی کی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپوزیشن کے رہنما رضاربانی نے بابر اعوان کے بل پیش کرنے پر اعتراض اٹھادیا اور کہا کہ بابراعوان حکومت کے مشیر ہیں اور آئین و قانون کی رو سے وہ بل پیش کرنے مجاز نہیں۔رضا ربانی نے اپنی تقریرمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گزشتہ ہفتے کے ایک فیصلے کا حوالہ بھی دیا جس کے بعد سپیکر نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو ہدایت کی کہ وہ رضا ربانی کے اعتراضات  کاجواب دیں جس کے بعد وفاقی وزیر قانون نے اس کا جواب دیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں ایسی کوئی بات نہیں کی گئی جس کی رو سے بل پیش کرنے میں آئین یا قانون کی کسی خلاف ورزی کا اشارہ ملتا ہو۔انہوں نے رضا ربانی کو پیش کش کی کہ اگر وہ اپنی بات میں سچے ہیں تو جو بات وہ کہہ رہے ہیں وہ کہیں لکھی ہوئی دکھا دیں۔ آخری اطلاعات آنے تک پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود ہیں۔

مزید :

قومی -