سینیٹر صاحب اپنا گلا خراب نہ کریں ، اگر آپ کو تقریر کا شوق ہے تو ۔۔۔۔سپیکر اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان کو جھاڑ پلا دی

سینیٹر صاحب اپنا گلا خراب نہ کریں ، اگر آپ کو تقریر کا شوق ہے تو ۔۔۔۔سپیکر اسد ...
سینیٹر صاحب اپنا گلا خراب نہ کریں ، اگر آپ کو تقریر کا شوق ہے تو ۔۔۔۔سپیکر اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان کو جھاڑ پلا دی

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان جھاڑ پلا دی،اگر آپ کو تقریر کا شوق ہے تو وہ یہاں پورا نہ کریں جس پر مشتاق احمد خان غصے میں آگئے اور زور زور سے بولنے لگے ،اس دوران سپیکر اسد قیصر اور مشتاق خان کے درمیان  نوک جھونک  ہوتی رہی اور تلخ جملوں کا بھی تبادلہ خیال ہوا، اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ جاری۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی سینیٹر کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ اسی دوران سینیٹر مشتاق احمد اپنی سیٹ پر کھڑے ہوگئے اور بولے آپ ایف اے ٹی ایف کی غلامی میں ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ آپ نے مجھے میری ترمیم پر بولنے کا موقع نہیں دیا۔ آپ دستور کے خلاف قانون سازی کر رہے ہیں۔ اسی دوران سپیکراسدقیصر بولے اگر آپ کو تقریر کا شوق ہے تو وہ یہاں پورا نہ کریں ۔ انہوں نے کہا سینیٹر صاحب اپنا گلا نہ خراب کریں۔ تو جواب درجواب پر مشتاق احمد بولے سپیکر صاحب!آپ میرے گلے کی فکر نہ کریں دستور کی فکر کریں۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکرکے ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے ایجنڈے اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر لہرا دیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -