’برہنہ فوٹوشوٹ کے دوران فوٹوگرافر نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا‘ معروف امریکی ماڈل نے سنگین الزام لگادیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی ماڈل ایملی او ہارا ریٹاجکوسکی نے ایک فوٹوگرافر پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق29سالہ ایملی کا کہنا ہے کہ جوناتھن لیڈر نامی اس فوٹوگرافر نے ایک برہنہ فوٹوشوٹ کے دوران اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ فوٹوشوٹ مئی 2012ءمیں نیویارک میگزین’دی کٹ‘(The Cut)کے لیے کیا گیا تھا۔
ایملی نے کہا ہے کہ یہ فوٹوشوٹ جوناتھن کے گھر پر کیا جا رہا تھا۔ میں نے وہاں بہت زیادہ شراب پی لی تھی اور مجھے اتنا یاد ہے کہ جوناتھن میرے ساتھ صوفے پر آ کر بیٹھ گیا تھا اور مجھ سے فحش باتیں کرنے لگا تھا۔ اس کے بعد جو ہوا اس کی دھندلی سی یاد میرے ذہن میں موجود ہے۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ جوناتھن نے میرے ساتھ بوس و کنار شروع کر دیا تھا اور پھر اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میں نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے مزاحمت بھی نہیں کر سکی تھی۔“ رپورٹ کے مطابق ایملی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جوناتھن کا کہنا ہے کہ ”ایملی جھوٹ بول رہی ہے اور اس کے الزام کا جواب دینا ہی بچگانہ بات ہو گی۔ کیا آپ ایک ایسی لڑکی کا اعتبار کریں گے جو ’روبن تھیک ویڈیو‘ میں ننگی گھومتی پھر رہی تھی؟کیا آپ واقعی سمجھتے ہو کہ ایسی لڑکی جنسی زیادتی کی متاثرہ ہو سکتی ہے؟“