وہ تابوت جس میں دفن ہوکر آپ دنیا والوں کا بڑا فائدہ کرسکتے ہیں

وہ تابوت جس میں دفن ہوکر آپ دنیا والوں کا بڑا فائدہ کرسکتے ہیں
وہ تابوت جس میں دفن ہوکر آپ دنیا والوں کا بڑا فائدہ کرسکتے ہیں
کیپشن:    سورس:   facebook/bob.hendrikx.7

  

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم نے طویل تحقیق کے بعد ایک ایسا تابوت ایجاد کر لیا ہے جس میں دفن ہو کر لوگ زندہ لوگوں کا بھلا کر سکتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس تابوت میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ ایک طرف میت کو مزید موثر طریقے سے ختم کرتا ہے بلکہ خود تابوت مٹی میں جذب ہو کر ختم ہو جاتا ہے اور اس جگہ پر درختوں کے اگنے کے لیے انتہائی موزوں زمین میسر ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تابوت میں یہ صلاحیت رکھی گئی ہے کہ یہ میت کے ختم ہونے سے اس سے نکلنے والے زہریلے مادوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے اور قبر کی جگہ کی مٹی کو پودوں کی افزائش کے لیے موزوں بناتا ہے۔ اس تابوت کی تیاری کے لیے بوب ہینڈریکس نامی اس طالب علم نے نیدرلینڈ کی دو تجہیز و تدفین کی ذمہ دار تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ بوب کا کہنا ہے کہ اس تابوت کی تیار ی میں قدرتی ری سائیکلر استعمال کیا گیا ہے جس کا نام ’میسیلیم‘ (Mycelium)ہے۔ یہ ایسا کمپاﺅنڈ ہے جو قدرتی طور پر درختوں کی جڑوں میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ زمین میں زہریلے مادوں کو ختم کرتا اور درختوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -