انٹرنیٹ پر خواتین کے خلاف غیر مناسب کمنٹس، لوگوں نے احتجاج کیا تو پاکستانی ڈینٹسٹ اپنی نوکری سے محروم ہوگیا

انٹرنیٹ پر خواتین کے خلاف غیر مناسب کمنٹس، لوگوں نے احتجاج کیا تو پاکستانی ...
انٹرنیٹ پر خواتین کے خلاف غیر مناسب کمنٹس، لوگوں نے احتجاج کیا تو پاکستانی ڈینٹسٹ اپنی نوکری سے محروم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے ہولناک واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے اور اس حوالے سے لوگوں کے جذبات عروج کو پہنچ رہے ہیں اور وہ ملزمان کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں اسلام آباد کے ایک دندان ساز نے خواتین کے متعلق ایک ایسی نازیبا ٹویٹ کر ڈالی سوشل میڈیا پر کہرام برپا ہو گیا اور اس ڈاکٹر کو نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ ویب سائٹ ”پڑھ لو“ کے مطابق اس دندان ساز کا نام محمد سہیل خان ہے جسے ہم ’بظاہر پڑھے لکھوں‘ میں شمار کریں گے کیونکہ اس نے خواتین کے متعلق ایسی غلیظ بات کہی جو یہاں لکھے جانے کے قابل نہیں ہے۔ اس کی ٹویٹ کا لب لباب کچھ یوں ہو سکتا ہے کہ ”خواتین جنسی زیادتی سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔“ 
ڈاکٹر سہیل نے بظاہر یہ بات حقوق نسواں کی کارکن خواتین کے لیے کہی مگر اس کی اس بات پر ایک طوفان آ گیا کہ ایسی احمقانہ بات کوئی ذی ہوش کیسے کر سکتا ہے۔ لوگوں نے اس کے ادارے کو ٹیگ کرکے اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ شروع کر دیا اور بالآخر ڈینٹل سکوائر، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، کی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے اسے نوکری سے نکال دیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل کی اس ٹویٹ کی بازگشت بیرون ممالک بھی پہنچی اور حقوق نسواں کی کارکن ایڈریانا لا کیروا نے بھی ایک ٹویٹ میں لوگوں سے ڈاکٹر سہیل کی شناخت افشا کرنے کی درخواست کر دی۔ جس کے بعد کسی انٹرنیٹ صارف نے بتا دیا کہ ڈاکٹر سہیل کہاں سے ہے اور کہاں ملازمت کرتا ہے جس کے بعد لوگوں نے اس کے ادارے کو ٹیگ کرکے ٹویٹس کرنی شروع کیں اور بالآخر اسے نوکری سے نکلوا کر ہی دم لیا۔