نفیسہ شاہ کو پی آئی اے بارے ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ،ڈاکٹر شہباز گل نے جوابی ٹویٹ میں آصف زرداری کو نشانے پر رکھتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا 

 نفیسہ شاہ کو پی آئی اے بارے ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ،ڈاکٹر شہباز گل نے جوابی ...
 نفیسہ شاہ کو پی آئی اے بارے ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ،ڈاکٹر شہباز گل نے جوابی ٹویٹ میں آصف زرداری کو نشانے پر رکھتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے  کہا ہے کہ  کک بیکس کمیشن اور کمیشن کے بے تاج بادشاہ آصف زرداری ہیں،پاکستان سٹیل مل،ریلوے اورپی آئی اےجیسےکمانےوالےاداروں کو دیوالیہ کرکےسرے محل اورسوئس بینکوں کوبھرا گیا،انٹر نیشنل ائیر لائن کی پاکستان  میں آپریشنز کی بحالی پاکستانی امیج اور معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے ٹویٹ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ " غیر ملکی ائیر لائنز پاکستان سے کمائی کر رہی ہیں جبکہ قومی ادارے پی آئی اے کو تباہ کر دیا گیا ہے" کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل ائیر لائن کی پاکستان  میں آپریشنز کی بحالی پاکستانی امیج اور معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کک بیکس کمیشن اور کمیشن کے بے تاج بادشاہ آصف زرداری ہیں، پاکستان سٹیل مل، ریلوے اور پی آئی اے جیسے کمانے والے اداروں کو دیوالیہ کر کے سرے محل اور سوئس بینکوں کو بھرا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -