فحش فلمیں چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہشمند نوجوان اداکارہ کی موت، زندگی کی آخری فیس بک پوسٹ سامنے آگئی

فحش فلمیں چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہشمند نوجوان اداکارہ کی موت، ...
فحش فلمیں چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہشمند نوجوان اداکارہ کی موت، زندگی کی آخری فیس بک پوسٹ سامنے آگئی
کیپشن:    سورس:   Twitter/zoeparkerxxx

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں میں اداکاری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہش مند امریکی اداکارہ زوئی پارکر گزشتہ روز24سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی۔ اب اس کی آخری فیس بک پوسٹس بھی سامنے آ گئی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق زوئی پارکر کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ویدرفورڈ سے تھا۔ وہ 2014ءمیں ہی فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئی اور 120سے زائد فحش ویڈیوز میں کام کرنے کے بعد 2019ءمیں اس نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔اپنی موت سے قبل اس نے فیس بک پر یکے بعد دیگرے کئی پوسٹس کیں جن میں اس نے گلوکار یونگ گریوی کے گانے ”Whip A Tesla“ کے بول شیئر کیے۔ 

رپورٹ کے مطابق زوئی پارکر فحش فلم انڈسٹری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنا چاہتی تھی اور دوبارہ اپنی فیملی کے لوگوں کے قریب ہونا چاہتی تھی جنہوں نے فحش فلم انڈسٹری میں جانے کے بعد اس کے ساتھ قطع تعلق کر لیا تھا۔ تاہم انڈسٹری چھوڑنے کے چند ماہ بعد ہی گزشتہ رات اس کی سوتے میں موت واقع ہو گئی۔ زوئی کی موت کا اعلان اس کے منگیتر جے کیمپ بیل نے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گو فنڈ می‘ (GoFundMe)پر کیا۔ اس نے بتایا کہ زوئی پارکر سو رہی تھی کہ نیند کے دوران ہی رات 2بجے کے قریب اس کی موت واقع ہو گئی۔ واضح رہے کہ زوئی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -