حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو بڑا جھٹکا

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو بڑا جھٹکا
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو بڑا جھٹکا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نےالعزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی  درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے  العزیزیہ ریفرنس کیس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت عالیہ نے5صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تعمیل کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے کی تعمیل کرائی جائے ۔ عداالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف کی سزا کے خلاف میرٹ پر فیصلہ ہوگا،عدالتی فیصلے میں نوازشریف کو اپیلوں سے قبل حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا۔ نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ ایون فیلڈریفرنس میں گرفتاری کے وارنٹ اپیلوں پرحاضری یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی شرائط کے تحت نوازشریف کو موجود ہونا چاہیے تھا۔ و اضح رہے کہ نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

مزید :

قومی -