معروف بھارتی اداکار فلم سیٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے

معروف بھارتی اداکار فلم سیٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے
معروف بھارتی اداکار فلم سیٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی اداکار پرابیش چکالا کل فلم سیٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ پرابیش ایک یوٹیوب چینل کیلئے آگہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ فلم کے سیٹ پر ہی انہیں دل کا دورہ پڑا ، انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

ان کے ساتھی اداکاروں اور سٹاف ممبرز کا کہنا ہے کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد گروپ فوٹو لینے کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ سپاٹ بوائے کا کہنا ہے کہ کام کے دوران ہی انہوں نے پانی مانگا اور کہا کہ ان کا گلا خشک ہورہا ہے۔

فلم پر ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ جب انہیں دل کا دورہ پڑا تو انہوں نے خود اپنی جیب سے گاڑی کی چابی نکال کردی ، انہیں فوری طور پر کوچی کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ پرابیش ملیالم زبان کی فلموں ، ڈراموں میں انتہائی مقبول تھے، وہ بطور ڈبنگ آرٹسٹ بھی کام کرتے تھے جبکہ ایک سیمنٹ فیکٹری میں ملازم بھی تھے۔

مزید :

تفریح -