میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن،پولیس حملوں اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ملزمان گرفتار

میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن،پولیس حملوں اور فرقہ ...
میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن،پولیس حملوں اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ملزمان گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن،پولیس پر حملوں سمیت فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کامشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا،آپریشن میں ریپڈ ریسپانس فورس کےجوانوں سمیت خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔پولیس نے مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی،علاقے کی تلاشی کے دوران3اشتہاریوں سمیت 23 ملزمان کو گرفتارکیا گیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے آٹھ کلو سے زائد چرس اور مختلف نوعیت کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس نے مختلف موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات اور تین مشتبہ موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں،گرفتار ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں سے 8 ملزمان عادی مجرم ہیں اور مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔گرفتار ملزم عبدالطیف عادی مجرم ہے اور پولیس پر حملوں سمیت فرقہ وارانہ فسادات میں بھی ملوث تھا۔گرفتار ملزمان رضوان، عمران اور لقمان کو معزز عدالت کیجانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔پولیس نے مسمات یاسمین اور حفیظہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان الطاف، سلیم عرف اکبر اور عمران سے اسلحہ برآمد ہوا۔گرفتار جملہ ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے،ملزمان سے برآمد اسلحہ فرانزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -