وزیر اعظم سے کیوں ملے؟ پی سی بی نے اظہر علی اور مصباح الحق کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

وزیر اعظم سے کیوں ملے؟ پی سی بی نے اظہر علی اور مصباح الحق کے خلاف بڑا قدم ...
وزیر اعظم سے کیوں ملے؟ پی سی بی نے اظہر علی اور مصباح الحق کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے بلا اجازت ملاقات کرنے پر مصباح الحق اور اظہر علی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

پی سی بی اور پی ٹی وی کے درمیان ریجنل کرکٹ کوریج کے حوالے سے بدھ کے روز معاہدہ طے پایا تھا۔ اس موقع پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سابق کپتان محمد حفیظ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم وزیر اعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے امکان کو مسترد کردیا۔

تینوں موجودہ و سابق کپتانوں کی وزیر اعظم سے ملاقات پی سی بی کی اجازت کے بغیر ہوئی تھی جس کی وجہ سے پی سی بی نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے تاہم محمد حفیظ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں اس لیے وہ نوٹس سے بچ گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -