پنجاب میں پولیو کامرض ایک بار پھرسراٹھانے لگا،تشویشناک خبر آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیاجس کے بعد پنجاب میں پولیو کے کل کیسوں کی تعداد 9ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں یہ پولیو کے مریضوں کی تعداد72تک پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیو کا نیا کیس 21ماہ کی ایک بچی میں رپورٹ ہوا ہے جس تعلق صادق آباد سے ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھی دوبچوں میں پولیو کے کیس دیکھنے میں آئے تھے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔ ان میں ایک ڈیرہ غازی خان اور ایک کا تعلق بہاولپور سے تھا جس کے بعد حکومت نے وارننگ جاری کی تھی کہ پولیو کا مرض ایک بار پھر سراٹھاسکتاہے چنانچہ نصف ماہ کے بعد ہی صادق آباد کی بچی میں پولیو کا کیس دیکھنے میں آیاجس کے بعد رواں سال پنجاب میں پولیو کے نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعدادبڑھ کر 9ہوگئی ہے جبکہ سال کے دوران ملک بھر سے اب تک 72نئے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔پولیو کے بڑھتے مرض نے شہریوں میں خدشات پیداکردیے ہیں کہ انسدادپولیومہم کے باوجود یہ مرض ختم کیوں نہیں ہورہا اور یہ کہ آخراس کی موجودگی کی وجوہات کیا ہیں؟۔