پی آئی اے کا عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان 

  پی آئی اے کا عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر زائرین کیلئے عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں کا شیڈول جاری کر دیا۔ اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی، 27 ستمبر سے پروازیں روانہ ہوگی اور 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کے مطابق زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا ہے، اربعین پر پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ 

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -