بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ،دہشت گردوں کی بزلانہ کارروائیاں اور حملے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے:سردار تنویر الیاس خان

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ،دہشت گردوں کی بزلانہ کارروائیاں اور حملے فورسز کے ...
بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ،دہشت گردوں کی بزلانہ کارروائیاں اور حملے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے:سردار تنویر الیاس خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزاد کشمیر کےصدراور سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے  جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سات جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزلانہ کارروائیاں اور حملے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو بہادر افواج نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے اورآئندہ بھی پاک فوج کے بہادر جوان دیتے رہیں گے، ہمیں اپنے شہداء کی وطن کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور ورثاءسے تعزیت اور صبر جمیل کیلئے دعاء بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردوں کا ہمیشہ بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کرتی آئی ہیں اور کرتی رہیں گی، پاک فوج کے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے ،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کثیر سرمایہ کاری کے بعد بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھی آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی ہے،ایسے میں مودی سرکار ہوش کھو بیٹھی ہے اور پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ہمارے سیکیورٹی ادارے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہندوستان کی کسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔