ادائیگیوں کے توازن اور افغان صورتحال کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ بیلنس آف پیمنٹ اور افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کی خبروں کو مسترد کردیا، شیری رحمان نے وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اراکین نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسٹیٹ بینک سے بریفنگ مانگ لی شیری رحمان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اسٹیٹ بینک روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر پھینک رہا ہے چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ جب شوکت ترین وزیر خزانہ بنے تو ڈالر 153 روپے کا تھا آج ڈالر کا ریٹ 170 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ طلب اور رسد کے فرق، بلینس آف پیمنٹ کے دباو اور افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رکن سینیٹر محسن عزیز نے کہا ڈالر کی قیمت حساس معاملہ ہے ڈالر کی قیمت سے متعلق بریفنگ ان کیمرا رکھی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے ڈالر کے ریٹ سے متعلق بریفنگ ان کیمرا کر دی۔شیری رحمان نے کہاکہ اسٹیٹ بینک ڈالر کے ریٹ سے متعلق کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے پی ٹی آئی نے اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ میں مداخلت کو درست قرار دے دیا سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو مارکیٹ میں بروقت مداخلت کرتے رہنا چاہیے۔
سٹیٹ بنک