کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس 66 زندگیاں نگل گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار چار ہو گئی ، جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ  15 ہزار 821 ہے ۔ ملک بھر میں اس وقت 76 ہزار 581  کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

سندھ میں کورونا سے زیادہ چار لاکھ 47 ہزار 678 افراد متاثر ہوئے ، 7 ہزار 210 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار لاکھ  523 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، سندھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار  945 ہے ۔

پنجاب میں چار لاکھ  18 ہزار  196 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئے ، 12 ہزار 319 افراد جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں  23 ہزار 935 مریض زیر علاج ہیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار  972 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار  329 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 7 ہزار 484 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار  549 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 893 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ۔ دارالحکومت میں تین ہزار 339 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں  دس ہزار 204 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 182 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ نو ہزار 791 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ گلگت بلتستان میں  231 ایکٹو کیسز ہیں ۔

بلوچستان میں 32 ہزار 671 کورونا کے کنفرم کیسز سامنے آئے ، 344افراد جاں بحق ہوئے  اور 324 زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 551 کیسز سامنے آئے ۔ 727 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 31 ہزار 501 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ ریاست میں ایک ہزار 323 افراد زیر علاج ہیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -