گجرات میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، شوہر قتل ، لڑکی اغواء،دراصل کس کے ملوث ہونے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

گجرات میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، شوہر قتل ، لڑکی اغواء،دراصل کس کے ملوث ...
گجرات میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، شوہر قتل ، لڑکی اغواء،دراصل کس کے ملوث ہونے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )گجرات میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں مغوی لڑکی کے بھائی اور سابق شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گجرات میں سائیں راجہ پھاٹک کے قریب کارپر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور کار سوار خاتون کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔پولیس نے بتایا کہ کار سوارمیاں بیوی گجرات سے لاہور جارہے تھے جبکہ واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔دوسری جانب کار پر فائرنگ کے واقعے میں لڑکی کے بھائی اور سابق شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے لڑکی کے شوہر کو قتل کیا اور بعد میں لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نجف لالہ موسیٰ اور مغوی لڑکی گجرات کی رہائشی ہے، لڑکی کا اپنے رشتہ دار سے نکاح ہوا تھا تاہم رخصتی نہیں ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی ایک ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی اور مقتول نجف سے کورٹ میرج کرلی تھی، دونوں میاں بیوی آج ڈومیسائل بنوانے لاہور سے گجرات آئے تھے جہاں لڑکی کا بھائی اور اس کا سابق شوہر لڑکے کو قتل کرکے اسے ساتھ لے گئے۔پولیس کاکہناہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں اورملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گجرات -