تیل کی قیمتیں کیوں بڑھتی ہیں ، فواد چودھری نے ’’اصول‘‘ بتا دیا

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھتی ہیں ، فواد چودھری نے ’’اصول‘‘ بتا دیا
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھتی ہیں ، فواد چودھری نے ’’اصول‘‘ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے اس کی قیمت بڑھے گی تو یہاں بھی قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہےباہر سے خریدیں گے تو ان کے ساتھ یہاں بھی قیمتیں بڑھیں گی ۔

انہوں نے مزید کا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن  کو  1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔