پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز،کمنٹری پینل میں ثناءمیر اور عروج ممتاز بھی شامل ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز،کمنٹری پینل میں ثناءمیر اور عروج ممتاز بھی شامل ...
پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز،کمنٹری پینل میں ثناءمیر اور عروج ممتاز بھی شامل ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ثناءمیر اور عروج ممتاز کے بھی کمنٹری پینل میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے کہا کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے کمنٹری پینل میں ثناءمیر اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں ، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی میچز پر رائے دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بازید خان، مائیک ہیسمین ،ڈومینک کورک اور سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے جاری میڈیا ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے بورڈزنے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا سٹیٹس تبدیل کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ تینوں میچز اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی بجائے دو طرفہ سیریز کے میچز شمارکئے جائیں گے اور یہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصہ ہے۔

میڈیا ریلیز میں مزید کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کو اب دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے دوبارہ 2022میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، لہٰذا دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ اب اس سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفکیشن کہلائیں گے۔

مزید :

کھیل -