سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی 

سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی 
سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ کچھ دنوں سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جسے قابو کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی ، ڈالر 169.60 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا جو کہ اب نیچے آنا شروع ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی 24 ایچ ڈی نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک ایک روپیہ 22 پیسے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 167.90 روپے پر آ گیاہے ۔ ایک طرف ڈالر کی قیمت نیچے آ رہی ہے تو دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شرو ع ہوا تو انڈیکس 46 ہزار 716 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد کمی ہوئی لیکن یہ گراوٹ زیادہ دی جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ نے واپس اٹھنا شروع کر دیا ، اس وقت انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 869پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -