عمرشریف کو امریکہ کا ویزا جاری کرنے کا معاملہ ، حکومت سندھ نے بڑی خبر سنا دی 

عمرشریف کو امریکہ کا ویزا جاری کرنے کا معاملہ ، حکومت سندھ نے بڑی خبر سنا دی 
عمرشریف کو امریکہ کا ویزا جاری کرنے کا معاملہ ، حکومت سندھ نے بڑی خبر سنا دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ کا ویزا جاری کر دیا گیاہے جس کا اعلان سندھ حکومت کے ترجمان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کر کے کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ کا ویزا جاری کر دیا گیاہے جس پر امریکی قونصل خانے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ عمر شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے ایک ماہ بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ۔ عمر شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں تھا جس پرا نہوں نے امریکہ جانے کیلئے حکومت پاکستان سے ویزا اور دیگر معاملات کیلئے اپیل کی ۔ حکومت سندھ کی جانب سے بھی ویزا کے حصول کیلئے کوششیں شروع کی گئیں جو کہ اب رنگ لے آئیں ہیں ۔

سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکہ لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کر لیاہے جبکہ ان کیلئے خصوصی طور پر چارکروڑ روپے کے فنڈ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جو کہ ان کے علاج پر خرچ کیئے جائیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمر شریف کے صاحبزادے اور اہلیہ کی جانب سے بھی حکومت سے مدد کیلئے پیغامات سامنے آئے تھے جس پر عمران خان نے بھی جلد از جلد انتظامات کی ہدایت کی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -تفریح -