پاکستان ٹیم کا وہ کھلاڑی جو کپتان بابراعظم کو پسند آ گیا ، کھل کر تعریف کر ڈالی 

پاکستان ٹیم کا وہ کھلاڑی جو کپتان بابراعظم کو پسند آ گیا ، کھل کر تعریف کر ...
پاکستان ٹیم کا وہ کھلاڑی جو کپتان بابراعظم کو پسند آ گیا ، کھل کر تعریف کر ڈالی 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ عبداللہ شفیق بہت سٹائلش کھلاڑی ہے جس کی پرفارمنس میں بہتر ی دکھائی دے رہی ہے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عبداللہ کو چانس نہیں مل پا رہا ، امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عموما بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے تین سپنرز کو کھلانے کا پلان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں لگاکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کپتان کو تبدیل کرنا چا ہ رہے ہیں ، میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ، نئی حکمت عملی اپنانے میں تھوڑا وقت ضرور لگتا ہے ۔

مزید :

کھیل -