نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی 

نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی 
نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی ، ملزمان کے وکیل خواجہ حارث کل دلائل مکمل کریں گے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکت کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت ملزمان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ پولیس چالان کے مطابق ظاہر جعفر اپنے والدین سے رابطے میں تھا ، پولیس نے چالاکی سے اپنے پاس سے یہ کہانی بنا لی ، ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر نے پولیس کو اپنے بیان میں کچھ کہا ہی نہیں کیوں کہ جسمانی ریمانڈ میں پولیس نے دونوں سے کچھ پوچھا ہی نہیں ۔
خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ پولیس کے مطابق ذاکر جعفر بروقت اطلاع کر دیتا تو نور مقدم کی جان بچ جاتی ، پولیس کے مطابق تھراپی ورکس کو سات بج کر پانچ منٹ پر ذاکر جعفر نے کال کی ۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا تھراپی ورکس والے بھی ملزم ہیں ؟ ، جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جی ان کو بعدمیں ملزم بنا دیا گیا ، وہ گواہ نہیں ہیں ۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے ۔ملزمان کے وکیل خواجہ حارث کل دلائل مکمل کریں گے ۔