پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد کی سفیرِ پاکستان بلال اکبر سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد کی سفیرِ پاکستان بلال اکبر سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد کی سفیرِ پاکستان بلال اکبر سے ملاقات

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر مفتی عزیز نے وفد کے ہمراہ سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات کی ہے جس میں ورکرز کے مسائل اور پارٹی ورکرز کی جانب سے سماجی سرگرمیوں کے بارے میں اگاہ کیا گیا. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر اور جنرل سیکرٹری  نزاکت علی گجر نے سفیر پاکستان کو مملکت میں پاکستانی کمیونٹی سکولز کے مسائل کے علاوہ ورکرز کو درپیش مسائل کے بارے میں اگاہ کیا اسکے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سماجی سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ورکرز کی مدد کو یقینی بنایا گیا. 

ملاقات میں دمام ریجن کے صدر راجہ فرہاد اور جنرل سیکرٹری سید مزمل حسین نے بھی منطقہ شرقیہ میں درپیش ورکرز کے مسائل کو اجاگر کیا. 

اس موقع پر سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو حل کرنا انکی پہلی ترجیح ہے اسکے علاوہ غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل بھی جاری ہے تاہم پیچیدہ نوعیت کے مسائل پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے جس سے معاملات حل ہو رہے ہیں. 

ملاقات میں سنئیر نائب صدر بابر اکرم اعوان انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد سمیت گل زیب کیانی، سردار طلعت محمود اور دیگر شریک تھے. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -