علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کیلئے تہذیب الاخلا ق ٹرسٹ کی شاندار کاوش ، احمد رضا قصوری نے برانڈ ایمبیسڈر کا اعزاز قبول کر لیا 

علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کیلئے تہذیب الاخلا ق ٹرسٹ کی شاندار کاوش ، احمد رضا ...
علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کیلئے تہذیب الاخلا ق ٹرسٹ کی شاندار کاوش ، احمد رضا قصوری نے برانڈ ایمبیسڈر کا اعزاز قبول کر لیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے صدر جی ۔ اے صابری نے صاحبزادہ احمد رضا خان قصوری سے ان کی اسلام آباد میں رہائشگاہ پر ملاقات کی ، جس دوران انہیں ٹرسٹ کی 2020 کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی ، انہوں نے مسٹر قصوری کو ٹرسٹ کی سرگرمیوں خصوصاً’ تہذیب الاخلاق آوٹ ریچ پروگرام ‘(TOP) اور لاہور کے ملتان روڈ پر علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر بریفنگ دی ۔

احمد رضا قصوری نے ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی پیش رفت کی کھلے دل سے تعریف کی اور علی گڑھ تعلیمی تحریک کیلئے اپنے اشتیاق کو مد نظر رکھتے ہوئے زیر تعمیر علی گڑھ یونیورسٹی کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے برانڈ ایمبیسڈر کے اعزاز کو قبول کیا ۔ یہ اقدام ٹرسٹ کے فنڈ اکٹھاکرنے کی تحریک کو تقویت بخشے گا ۔

مزید :

قومی -