پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی ون ڈے کٹ متعارف کروا دی گئی ، پہنی ہوئی کیسی دکھتی ہے ؟ کھلاڑیوں کی تصاویر وائرل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے ایک روز قبل قومی ٹیم کی نئی کٹ متعارف کروا دی ہے جس کے فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ٹویٹر پیج ” پاکستان کرکٹ “ پر کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی کٹ پہنے ہوئے تصویر شیئر کی گئی ہیں ۔ کٹ نہایت ہی خوبصورت اور دلکش دکھائی دے رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہاہے ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر ہے اور کل پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوپہر اڑھائی بجے کھیلا جائے گا ۔
Unveiling Pakistan's new ODI kit!????????????#HarHaalMainCricket | #HoRahaHai | #PAKvNZ pic.twitter.com/dYOvA4HiRA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 16, 2021