وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، تاجک وزیر اعظم نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، تاجک وزیر اعظم نے ...
وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، تاجک وزیر اعظم نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا

  

دوشنبے ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، دارالحکومت دوشنبے کے ائیرپورٹ پر تاجک وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے تاجکستان پہنچنے پر ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی دورہ تاجکستان پر وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیر اعظم  عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایران ،  قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِاعظم تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے، وزیر اعظم پاکستان دونوں ممالک کے مابین  کاروباری شعبے میں تعاون و فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم کی روس کے صدر سے ملاقات  شیڈول تھی مگر ولادیمیر پیوٹن کے قرنطینہ ہونے کے باعث وہ دو شنبے نہیں آسکے ،  وزیر اعظم پاکستان کی روسی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی  جبکہ دونوں کے مابین جلد ملاقات متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -