راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا کیس ، شلپا شیٹھی نے پولیس کو کیا بیا ن دیا تھا ؟ چارج شیٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں 

راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا کیس ، شلپا شیٹھی نے پولیس کو کیا بیا ن دیا تھا ...
راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا کیس ، شلپا شیٹھی نے پولیس کو کیا بیا ن دیا تھا ؟ چارج شیٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ممبئی پولیس نے 1500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ  جاری کی ہے جس میں شلپا شیٹھی سمیت 43 گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چارج شیٹ  میں یہ بات سامنے آئی کہ شلپا شیٹھی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا  کہ ” میر ے شوہر راج کندرا نے 2015 میں ’ ویان انڈسٹریز ‘ شروع کی جس میں مجھے ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن میں نے 2020 میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیدیا ۔“ شلپا شیٹھی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ” ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں ، میں اپنے کام میں ہی بہت مصروف تھی اور پتا نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں ۔“

راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ ان دونوں ایپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش فلموں کا کاروبار چلا رہے تھے ۔چارج شیٹ میں شرلین چوپڑا ، سیجل شاہ سمیت متعدد ماڈلز اور کندرا کی کمپنی کے دیگر ملازمین کے بیان شامل کیئے گئے ہیں ۔ چارج شیٹ میں دو ملزمان کے نام بھی شامل ہیں ۔

مزید :

تفریح -