احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ نیب کو 30 ستمبر تک بریت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، عدالت نے ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد کی ۔
احتساب عدالت نے نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ نیب کو حکم دی اکہ 30 ستمبر تک بریت کی درخواست پر جعواب جمع کرایا جائے ۔