پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کا پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب
دوشنبے ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور تاجکستان کے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں ، سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ۔
مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے ، پاکستان سے مختلف شعبوں میں 67 کمپنیاں تاجکستان میں کام کر رہی ہیں ، بد قسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے ،دونوں ممالک کے تاجروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کریں گے ، توانائی کے منصوبے کا سا 1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں ۔
افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغانسان میں امن خطے کے لئے انتہائی اہم ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبے پہنچے ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔