وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ کا دبنگ دورہ ، خراب کارکردگی پر 15 افسر عہدوں سے ہٹا دیے 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ کا دبنگ دورہ ، خراب کارکردگی پر 15 افسر عہدوں سے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ کا دبنگ دورہ ، خراب کارکردگی پر 15 افسر عہدوں سے ہٹا دیے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکسان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبریال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں خراب کارکردگی پر 15 افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج سیالکوٹ اور سمبڑیال کا دورہ کیا اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا وزٹ کیا۔اس دوران  صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن  ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ  کو معطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر چیف آفیسر تحصیل کونسل سیالکوٹ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر  اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈی ایس پی ٹریفک ،سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کو معطل کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویژن، ڈی ایس پی ڈسکہ ، چیف آفیسرایم سی پسرور ،  چیف آفیسرایم سی ڈسکہ  ، سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ کو بھی معطل کر دیا۔

سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور سیالکوٹ میں شہری سہولتو ں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے  سمبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت  ، 12کلو میٹر طویل سب لائن سیالکوٹ سے سمبڑیال تک سٹرک کی ری کارپٹنگ کی منظوری  دے دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنائیں گے، نئے راستے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی، انہوں نے  ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو لینڈ ایکوزیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ سمبڑیال روڈ کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری بقایا فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  شہاب پورہ پل کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے گگی ،  پل کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈ کے اجراء کا اعلان کیا گیا  ۔ انہوں نے  ایم ڈی نیسپاک کو پیسک کے منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں خواتین قیدیوں کے معاملات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ویمن کی سرزنش کی ، جیل کے معاملات میں بدانتظامی پر سخت برہم ہوئے اور جیل میں قیدیوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -