دنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
دنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ اب دوبارہ کمنٹری نہیں کریں گے۔

مائیکل ہولڈنگ کا شمار ویسٹ انڈیز کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں ہوتا تھا ۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے 60 ٹیسٹ میچز میں 249 اور 102 ون ڈے میچز میں 142 وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ انگلینڈ میں گزارا۔وہ انگلینڈ میں ہونے والے تمام ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کے دوران کمنٹری پینل کا ضرور حصہ ہوا کرتے ۔مائیکل ہولڈنگ ٹی 20 کرکٹ کو پسند نہیں کرتے تھے جس کے باعث وہ ٹی 20 میچز کے دوران کمنٹری نہیں کرتے تھے۔

مزید :

کھیل -