وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اعلی حکومتی شخصیت سرگرم ، ناراض اراکین سے ملنے پہنچ گئے

وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اعلی حکومتی ...
وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اعلی حکومتی شخصیت سرگرم ، ناراض اراکین سے ملنے پہنچ گئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی  اوزیراعلی بلوچستان  جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے  متحرک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ  اہم دورے پر وفد کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ  تحریک عدم اعتماد پر وزیراعلی بلوچستان  اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سیینٹر نصب اللہ بازائی، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر احمد خان، سینیٹر عبدالقادر، رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور سردار ترین بھی ہیں۔  صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وزار اور ارکان صوبائی اسمبلی کومنائیں گے،  یہ ہماری جماعت ہے اور ہم اکھٹے چلیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل 16 اراکین کی جانب سے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -