لہروں پر سرفنگ کرتے نوجوان پر شارک نے حملہ کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

لہروں پر سرفنگ کرتے نوجوان پر شارک نے حملہ کردیا، ویڈیو سامنے آگئی
لہروں پر سرفنگ کرتے نوجوان پر شارک نے حملہ کردیا، ویڈیو سامنے آگئی
سورس: File/wikimedia commons

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کی نیو سمرنا بیچ پر سرفنگ کرتے ہوئے نوجوان لڑکے پر شارک نے حملہ کردیا۔ سولہ سالہ نوجوان سرفر پر شارک مچھلی کے حملے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ڈوئیل نیلسن نامی نوجوان پر شارک مچھلی نے 9 ستمبر کو حملہ کیا۔ سمندر میں طوفان لیری کی وجہ سے بننے والی بڑی لہروں پر ڈوئیل کی طرح سینکڑوں لوگ سرفنگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اس دوران ساحل کے قریبی علاقے میں دو شارک مچھلیاں بھی آگئیں جن میں سے ایک نے ڈوئیل پر حملہ کردیا۔

نوجوان کے مطابق جب شارک نے اسے کاٹا تو پہلے اسے یہی لگا کہ کوئی اور سرفر اس سے ٹکرا گیا ہے لیکن بعد میں لوگوں نے آوازیں دینا شروع کردیں کہ یہاں شارک مچھلی آگئی ہے اس لیے فوری طور پر باہر نکلو۔ ’شکر ہے کہ شارک نے مجھے چھوڑ دیا اور میں زیادہ زخمی ہوئے بغیر ہی ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔‘

ڈوئیل نیلسن کا کہنا ہے کہ وہ شارک کے حملے سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں، وہ صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ سرفنگ کریں گے۔

خیال رہے کہ سمرنا بیچ شارکس کے حملوں کے حوالے سے مشہور ہے لیکن اس کے باوجود سرفنگ کرنے والوں کیلئے یہ پسندیدہ جگہ ہے۔ گزشتہ برس شارکس کے حملوں میں اس جگہ مجموعی طور پر 220 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -