جنوبی کوریا میں ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

جنوبی کوریا میں ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار
جنوبی کوریا میں ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے کیونگکی صوبے کے پوچھن شہرمیں موجود ونمی پولیس اسٹیشن کے مطابق انہوں نے ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے ٹیکسی ڈرائیورکو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان 60 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا اور اچانک ہی مکوں سے ٹیکسی ڈرائیور کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر حملہ کردیا۔ ملزم کے ساتھ ٹیکسی میں بیٹھے ہوئے اس کے دوست نے بہت مشکل سے ملزم کو قابو کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کی جان بچائی۔ ملزم ٹیکسی ڈرائیور کو مارتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں اور گالیاں بھی دیتا رہا۔ آنکھوں اور ہونٹوں کے شدید زخموں کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو دو ہفتوں کے علاج کا کہا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے ملزم کے لیے سخت سے سخت سزا کی درخواست کی ہے جب کہ ملزم نے کہا ہے کہ سخت نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے اسے کوئی بات یاد نہیں۔ پولیس ملزم کے گرفتاری وارنٹ حاصل کے بعد مزید تفتیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -