سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رحجان رہا۔
مجموعی طور پر 100 انڈکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج جب کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈکس 46ہزار 716 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 46ہزار 958 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اسکے بعد اس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی، جب دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار 920 کی سطح پر تھا۔